زخمی فلسطینی بچے کو ریال میڈرڈ ٹیم سے ملاقات کی دعوت

IQNA

زخمی فلسطینی بچے کو ریال میڈرڈ ٹیم سے ملاقات کی دعوت

9:49 - March 16, 2016
خبر کا کوڈ: 3500485
بین الاقوامی گروپ: فلسطین کے علاقے مغربی کنارے میں انتہا پسند یہودی آباد کاروں کے حملے میں آتشزگی کے باعث اپنے 18 ماہ کے بھائی، والد اور والدہ کو کھو دینے والے ایک 5 سالہ فسلطینی بچے کو اسٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو سمیت دیگر ریل میڈرڈ کھلاڑیوں سے ملاقات کی دعوت دی گئی ہے۔

ایکنا نیوز- 5 سالہ احمد دوابشا کے دادا کا کہنا تھا کہ وہ اپنے عزیزوں کے ساتھ اردن کے دارالحکومت امان سے سپین کا سفر کرے گا۔

حسین دوابشا کا کہنا تھا کہ ان کو ریل میڈرڈ کی جانب سے دعوت دی گئی ہے تاہم انھیں یہ معلوم نہیں کہ وہ ان کھلاڑیوں سے کب ملاقات کریں گے۔

ڈان نیوز کے مطابق فلسطینی فٹ بال ایسوسی ایشن کے سربراہ جبریل راجوب نے ریل میڈرڈ کی جانب سے، ایک ایسے بچے کیلئے جو اپنا سارا خاندان کھو چکا ہے، انسانی ہمدردی کی اس اعلیٰ مثال کو قائم کرنے پر ان کا خیر مقدم کیا۔

انھوں نے کہا کہ اس سارے معاملے کے آغاز میں ایک نامعلوم سپاہی زین الدین زیڈان بھی شامل ہیں جن کا وہ دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔

احمد دوابشا کے دادا کا کہنا تھا کہ بچے نے 8 ماہ کا عرصہ ہسپتال میں گزارا، اب وہ بہتر ہورہا ہے، تاہم اس کی مکمل صحت یابی کی لیے مزید وقت اور احتیاط درکار ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال اگست میں اسرائیل کے انتہا پسند یہودی آباد کاروں نے فلسطین کے مغربی کنارے میں گھروں پر حملہ کرکے انھیں آگ لگادی تھی جس کے نتیجے میں 18 ماہ کا فلسطینی بچہ علی سعادت دوابشا زندہ جل کر ہلاک ہوگیا تھا جبکہ اس کا بھائی احمد دوابشا، والد اور والدہ شدید زخمی ہوگئے تھے۔

احمد دوابشا کے والد اور والدہ بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج ہلاک ہوگئے تھے، تاہم اس بد نصیب خاندان میں صرف احمد دوابشا 8 ماہ ہسپتال میں علاج معالجے کے بعد زندہ بچ جانے میں کامیاب ہوگیا۔



نظرات بینندگان
captcha