تحریک جعفریہ کو بدنام زمانہ لسٹ سے خارج کیوں نہیں کیا گیا، علامہ ساجد نقوی

IQNA

تحریک جعفریہ کو بدنام زمانہ لسٹ سے خارج کیوں نہیں کیا گیا، علامہ ساجد نقوی

8:30 - March 19, 2016
خبر کا کوڈ: 3500492
بین الاقوامی گروپ:اگر سابق صدر پرویز مشرف کو اگر چند گھنٹوں میں ای سی ایل لسٹ سے نکالا جا سکتا ہے تو پھر حکومت کی جانب سے دائر ریفرنس 18 نومبر 2014ء ایک سال 4 ماہ گذر جانے کے باوجود تحریک جعفریہ جیسی پُرامن، محب وطن جماعت کو بدنام زمانہ لسٹ سے خارج کیوں نہیں کیا جاسکتا
ایکنا نیوز-اسلام ٹائمز۔ سربراہ شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف غداری، آئین شکنی، قتل اور ایسے بے پناہ الزامات و مقدمات قائم کئے گئے اور بلند و بانگ دعوے کئے گئے لیکن اس کے باوجود اُن کا نام زائد المعیاد ہونے کے باعث ای سی ایل لسٹ سے خارج کیا گیا جس کے نتیجہ میں وہ ملک سے باہر گئے۔ انہوں نے کہا کہ اگر سابق صدر پرویز مشرف کو اگر چند گھنٹوں میں ای سی ایل لسٹ سے نکالا جا سکتا ہے تو پھر حکومت کی جانب سے دائر ریفرنس 18 نومبر 2014ء کو سپریم کورٹ سے زائد المعیاد ہونے کی وجہ سے خارج ہونے کے ایک سال 4 ماہ گذر جانے کے باوجود تحریک جعفریہ جیسی پُرامن، محب وطن جماعت کو بدنام زمانہ لسٹ سے خارج کیوں نہیں کیا گیا ؟ حکومتی ریفرنس کے اخراج کے بعد وزارت داخلہ پاکستان کو دو مرتبہ تحریری خط لکھا گیا کہ تحریک جعفریہ کا نام بدنام زمانہ لسٹ سے خارج کیا جائے اور وفاقی وزیر داخلہ کو یہاں تک بھی پیغام پہنچایا کہ آپ اپنی وزارت کے کاریڈور میں چلتے ہوئے ہی بتا دیں کہ آپ ڈی نوٹی فائی کرنا چاہتے ہیں یا نہیں۔ بدنام زمانہ لسٹ سے خارج نہ کرنے میں کیا رکاوٹیں حائل ہیں؟ وزیر اعظم اس ملک کے چیف ایگزیکٹو ہیں لیکن نظر یہ آرہا ہے کہ وہ بھی بے بس ہیں۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ اگر حکومت ملک میں قانون کی بالادستی قائم نہیں کرسکتی تو حکومت کے پاس اقتدار میں رہنے کا کوئی جواز باقی نہیں رہتا۔

نظرات بینندگان
captcha