ایکنا نیوز- روزنامه«سبق» کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں قرآنی مقابلوں کا آغاز ہوچکا ہے
طلبا و طالبات کے درمیان یہ مقابلے پانچ دن تک جاری رہیں گے.
ہوٹل «فوربوینٹس شیراٹن» میں منعقدہ مقابلوں میں طلبا و طالبات شرکت کررہی ہیں
حفظ و حسن قرآت مقابلوں کے علاوہ ججز کی تربیت،قرآنی علمی نشستیں،ثقافتی پروگرامز اور علمی دورہ جات بھی پروگرام میں شامل ہیں.
اٹھارویں حفظ وحسن قرآت مقابلوں کے اختتام پر تقسیم انعامات کی تقریب بھی منعقد ہوگی جسمیں ریاض کے شہزادہ «فیصل بن بندر بن عبدالعزیز» بطور مہمان خصوصی شرکت اور کامیاب طلبا میں انعامات تقسیم کریں گے.