ایکنانیوز- نوایے وقت- فرانس کے وزیراعظم مانویل والس نے کہا ہے کہ پراپیگنڈا وار میں اسلام کا انتہا پسندانہ مئوقف دل و دماغ کو فتح کر رہا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ’’عورتوں کی غلامی‘‘ کیلئے حجاب کو سیاسی علامت کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔
اسلام پسندی پر ہونے والی گفتگو میں وزیراعظم نے کہا یورپ میں مسلمانوں کی سب سے بڑی آبادی والے ملک فرانس میں اسلام کا سلفی مکتب فکر ثقافتی اور نظریاتی جنگ جیت رہا ہے۔ انہوں نے گزشتہ برس 2 خوفناک حملوں کے تناظر میں بڑھتے سکیورٹی خطرات کے پیش نظر آئندہ سالوں میں دفاعی بجٹ بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا سلفی مکتب فکر کے لوگ ہمارے ملک کے مسلمانوں کا صرف ایک فیصد ہونگے۔ سوشل میڈیا پر انکے پیغامات سب سے زیادہ ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا حجاب کرنا ایک فیشن نہیں ہے۔ یہ لوگ رنگ نہیں جسے کوئی بھی اختیار کر لے یہ عورت کو غلام بنانا ہے۔ ہمیں بوڑھی خواتین کیلئے سکارف کے طور پر حجاب اور فرانس کی سوسائٹی سے ٹکرانے والے سیاسی علامت میں امتیاز کرنا ہو گا۔