ایران ؛ اسپشل قاریوں کے لیے بین الاقوامی مقابلہ حفظ میں نمایندے کی تبدیلی

IQNA

ایران ؛ اسپشل قاریوں کے لیے بین الاقوامی مقابلہ حفظ میں نمایندے کی تبدیلی

14:15 - April 17, 2016
خبر کا کوڈ: 3500606
بین الاقوامی گروپ: ایران میں تینتیسویں بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کے ہمراہ بصارت سے محروم حفاظ کرام کے لیے الگ مقابلے کا اعلان/ ایرانی حافظ کی تبدیلی

ایکنا نیوز- ایران میں ہونے والے بین الاقوامی حفظ مقابلوں میں تبدیلی کی گئی ہے اور ایرانی نمایندے سعید علی اکبر پور کی جگہ عبدالغفور جوہرچی کے نام شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

ایرانی ویلفیر آرگنایزیشن کے حاکم کے مطابق تینتیسویں بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کے ہمراہ پہلی بار بصارت سے محروم افراد کے لیے بھی حفظ قرآن کا مقابلہ منعقد کرانے کافیصلہ کیا گیا ہے

ایران میں سلیکشن مقابلوں میں حافظ سعید علی‌اکبری مقام اول حاصل کرنے میں کامیاب رہا ہے مگرایرانی قانون کے مطابق ایک قاری یا حافظ ایک سال میں صرف ایک بین الاقوامی قرآنی مقابلے میں شرکت کرسکتا ہے لہذاترکی کے مقابلوں میں شرکت کے باعث حافظ سعید کی دستبرداری کے فیصلے کے بعد مقام دوم حاصل کرنے والے حافظ «عبدالغفور جوهرچی» کو مقابلہ میں شریک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو بین الاقوامی مقابلے میں ایران کی نمایندگی کرے گا.

حافظ عبدالغفور جوهرچی ایران کے معروف حافظ مانا جاتا ہے جو بین الاقوامی مقابلہ حفظ میں اس سے پہلے مقام دوم حاصل کرچکا ہے.


3485437


نظرات بینندگان
captcha