ایکنا نیوز- الکفیل نیوز چینل کے مطابق زایرین نے گذشتہ روز بہتے آنسووں کے ساتھ نیے ضریح اور روضہ حضرت عباس کی زیارت کیں۔
حضرت عباس(ع) کے روضے کا نیا ضریح عراقی
اہل ہنر کے توسط سے بنایاگیا ہے جسکو زایرین نے بہتے آنسووں کے ساتھ سراہا اور کہا
کہ اس سے مولا حسین علیہ السلام بھی خوش ہوتے ہوں گے کیونکہ آپ حضرت عباس سے بے
پناہ محبت کرتے تھے۔
قابل ذکر ہے کہ حضرت عباس(ع) کا ضریح مبارک مکمل ہونے کے بعد گذشتہ روز ایک تقریب کے ساتھ زایرین کی زیارت کے لیے کھولا گیا ۔ تقریب میں عراقی زایرین کے علاوہ بڑی تعداد میں عاشقان اہل بیت مختلف ممالک سے شریک تھے۔


