امریکہ؛ مسلمانوں کے خلاف مسلح مظاہرے کا اعلان

IQNA

امریکہ؛ مسلمانوں کے خلاف مسلح مظاہرے کا اعلان

14:24 - April 17, 2016
خبر کا کوڈ: 3500610
بین الاقوامی گروپ: شدت پسند ایکٹیویسٹ «جیم اسٹاچویاک» نے مسلمانوں کے خلاف کانگریس کے سامنے مسلح مظاہرے کا اعلان کیا ہے

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «The Daily Beast»کے مطابق شدت پسند ایکٹیویسٹ اسٹاچویاک نے جارجیا میں کانگریس ہاوس کے سامنے مسلح مظاہرے کا اعلان کیا ہے

انہوں نے اعلان کیا ہے کہ عوام اسلحوں کے ساتھ اس مسلم مخالف مظاہرے میں شرکت کو یقنی بناییں تاکہ اسلام اور مسلمانوں کے خطرات سے امریکی حکام کو متوجہ کیا جاسکے

ڈونالڈ ٹرامپ کے حامی اسٹاچوویاک کا کہنا ہے کہ اس مظاہرے میں امریکی حکام کے ساتھ رسول اکرم (ص) کی تصویر اور قرآن مجید کے اوراق بھی پھاڑ دیے جائیں گے

اسٹاچوویاک سالوں سے اسلام مخالف مہم چلا رہا ہے اور اسکواسلحوں کا عاشق بھی قرار دیا جاتا ہے۔اسٹاچوویاک کا کہنا ہے کہ حضرت عیسی مسیح(ع) صلح‌طلب نہ تھے۔

اسٹاچوویاک فخر سے خود کواسلام کا دشمن اور شیطانی فرقوں کا نمایندہ قرار دیتا ہے ۔ پولیس کے مطابق اگرچہ کسی بھی فرد کی اس مظاہرے میں شرکت کا امکان کم ہے مگر پھر بھی فورسزصورتحال سنبھالنے کے لیے آمادہ ہیں۔

اسلامی کونسل نے مسلحانہ مظاہرے کو غیر عاقلانہ قرار دیتے ہوئے بقایے باہمی اور گفتگو کو راہ حل قرار دیا ہے۔


3489294
نظرات بینندگان
captcha