ایکنا نیوز- اطلاع رساں ویب سایٹ «وٹو» کے مطابق «زقازیق» شہر کی اسلامی یونیورسٹی میں «قرآن اور اعتدال پسندی» سیمینار منعقد کیا گیا
اسلامی یونیورسٹی کے ڈین «محمد البیومی» کا کہنا ہے کہ اعتدال پسندی کی ترویج کے لیے مذکورہ سیمینار کا انعقاد کیا گیا ہے۔
البیومی کے مطابق سیمینار گروہ تفسیر اور اسلامی یونیورسٹی کے شعبہ اصول دین کے تعاون سے مذکورہ یونیورسٹی کے «محمود أبوهاشم» ہال میں جاری ہے
سیمینار میں یونیورسٹی کے اساتذہ اور دیگر اہم علمی شخصیات شریک ہیں۔
سیمینار میں سابق وائس چانسلر «أحمد الرفاعی بهجت» لینگویجز کے استاد «محمد متولی»، بورڈ آف اسٹڈیز کے رکن «محمد هاشم النوری» سیمینار سے خطاب کریں گے۔