بین الاقوامی گروپ: قوموں کی تباہی، بربادی، اخلاقی اور روحانی طور پر بیمار ہونے کی وجہ سے آتی ہے آج ہم ان ہی بیماریوں کا شکار نظر آتے ہیں۔
ایکنا نیوز-اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی آزادکشمیر کے نائب امیر محمود الحسن چوہدری نے کہا ہے کہ اساتذہ پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ جہاں نسل نو کا مستقبل سنوار رہے ہیں وہاں ہی آزادکشمیر سے نفرتوں کو ختم اور اندھیروں کی جگہ اجالا پھیلانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اساتذہ و طلباء کو کارکردگی ایوارڈز دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ قوموں کی تباہی، بربادی، اخلاقی اور روحانی طور پر بیمار ہونے کی وجہ سے آتی ہے آج ہم ان ہی بیماریوں کا شکار نظر آتے ہیں، جس کا نتیجہ یہ نکل رہا ہے کرپشن کلچر نے معاشرے کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے اس سے صرف اسی صورت بچا جا سکتا ہے کہ اساتذہ اپنا کردار ادا کریں۔ اس موقع پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 90 اساتذہ اور 25 طلباء میں ایوارڈ تقسیم کیے گئے۔