ایکنانیوز- اطلاع رساں ادارے «۲۴.com.eg» کے مطابق مراکش کے علمی قرآنی انجمن اور مراکش کی عبدالمالک السعدی یونیورسٹی کے شعبہ اسلامیات کے تعاون سے بین الاقوامی سیمینار « قرآن کا علمی معجزہ» منعقد کیا گیا ہے
سیمینار میں قرآن و سنت میں علمی معجزہ، قرآنی معجزوں کے حقایق جیسے موضوعات پر لیکچرز دیے جائیں گے
سیمینار سے مراکش کی قرآنی انجمن کے سربراہ «محمد بورباب» نے خطاب میں کہا کہ اسلامی قوانین کو عالم قوانین کے طور پر پیش کرنا چاہیے کیونکہ یہ قوانین دنیا و آخرت کی سعادت کا ضامن بن سکتے ہیں اور تمام اقتصادی اور سیاسی مسایل میں اس سے استفادہ کیا جاسکتا ہے
افتتاحی تقریب میں اہم علمی شخصیات جیسے اسلامک ریسرچ سنٹر کے «محمد بالبشیر بالحسنی»،فاس یونیورسٹی کے «محمد بوزیان»، استاد «الشاهد البوشیخی»، استاد «العیاشی افیلال» اور علامه «محمد التاویل»، کو خراج تحسین پیش کیا گیا
«قرآنی معجزات اور علمی پہلو»، « سرزمین اسلامی،تاریخ ،شریعت اور اثرات»، «اقتصادی معجزت» اور دیگر جدید امور کے حوالے سے قرانی علوم سے استفادے پر اظھار خیال کیا جائے گا
بین الاقوامی سیمینار « قرآن کا علمی معجزہ» کو مستقبل میں علمی دریچوں کے حوالے سے ایک اہم کاوش قرار دیاجاسکتا ہے
اب تک بین الاقوامی سیمینار « قرآن کا علمی معجزہ» کے پانچ اجلاس اس سے پہلے منعقد ہوچکے ہیں جنمیں قرآن مجید کے اہم علمی معجزات اور عصر حاضر میں اس سے استفادے پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔