ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «hqmi.org»، کے مطابق اسلامی ـ قرآنی مرکز «حسان بن ثابت» اور عالمی انجمن حفظ قرآن مجید کے تعاون سے مقابلہ حفظ منعقد ہوا
اسلامی ثقافتی مرکز کے ہال میں منعقدہ حفظ قرآن مجید کے مقابلوں میں انتیس طلبا اور طالبات شرکت حصہ لےرہی تھیں جو حفظ کل قرآن، پندرہ پارے، تین اور ایک پارے کے حفظ مقابلوں میں شریک تھیں۔
تین قرآنی ماہرین ججز کے فرایض انجام دے رہے تھے جبکہ جزیرہ موریس کے وزیر اعظم ، عالمی انجمن حفظ قرآن کے نمایندے سمیت دیگر اعلی شخصیات ، قراء اور علما پروگرام میں شریک تھے
مقررین نے قرآنی تعلیمات کی اہمیت پر خطاب کرتے ہوئے والدین سے کہا کہ وہ بچوں کو قرآن سکھانے کے حوالے سے انکی حوصلہ افزائی کریں
مقابلوں کے اختتام پر پوزیشن لینے والوں میں انعامات تقسیم کیے گئے
جزیرہ موریشس براعظم افریقہ کے جنوب میں واقع ایک چھوٹا سا جزیرہ نما ملک ہے۔