ایکنا نیوز- نیوز ایجنسی «Digital Gaztte»،کے مطابق اناپولیس شہر کی مسجد کی تقریب افتتاح میں انجمن اسلامی کے اراکین شریک تھے اور " اوپن مسجد ڈے" کے عنوان سے عوام کے لیے مسجد کا دروازہ کھول دیا گیا
مسجد کی انتظامیہ کے اراکین کا کہنا ہے کہ اس مسجد سے دیگر فلاحی کاموں کے علاوہ ضرورت مند افراد کی بلاتفریق امداد کا پروگرام بھی مدنظر ہے
مسجد کمیٹی کے سربراہ سمیر
اسماعیل اور مسجد کے امام امیر شیخ نے تقریب سے خطاب اور نماز، اصول دین اور اسلام
فوبیا کے حوالے سے اظھار خیال کیا
مسجد کے امام کا کہنا تھا کہ جسقدر معاشرے میں زیادہ مساجد ہوں گی اسی قدر اسلام کے
بارے میں غلط تصورات مٹانے میں مدد ملے گی۔
اناپولیس شہر کے پولیس سربراہ بھی پروگرام میں شریک تھے اور انکا کہنا تھا کہ اس پروگرام میں شرکت سیکورٹی کی وجہ سے نہیں بلکہ اسلام اور اسلامی معاشرے کے بارے میں جاننا مقصد تھا.