ایکنا نیوز- ادارہ ثقافت اور تعلقات اسلامی کے مطابق حجتالاسلام والمسلمین «سیدحامد ملکوتیتبار» نے خراسان آرٹس گیلری نمائش کے موقع پر کہا کہ سال 2017 میں مشہد کو عالم اسلام کا ثقافتی مرکز قرار دینے کے حوالے سے مختلف ثقافتی اور قرآنی پروگرامز منعقد ہوںگے
هفته فرهنگ رضوی دیگر ممالک میں
ادارہ ثقافت اور تعلقات اسلامی شعبہ خراسان کے مطابق آٹھ دیگر ممالک
میں " فرہنگ رضوی ڈیپلومیسی " کے عنوان سے پروگرامز منعقد ہوں گے جنمیں
تنزانیہ، ملایشیاء، البانیہ، بوسنیا، افغانستان اور پاکستان وغیرہ شامل ہیں ۔ اسی طرح مختلف ممالک میں قرآنی نسخوں کی نمایش بھی پروگرام کا حصہ ہے۔
وحدت اسلامی کانفرنس
حجت الاسلام والمسلمین ملکوتیتبار کے مطابق اگلے سال بین الاقوامی
وحدت کانفرنس منعقد ہوگی اور اس موقع پر عالم اسلام کے ثقافتی شہروں کے میونسپل
اداروں کے سربراہوں کا اجلاس بھی منعقد ہوگا
انہوں نے کہا کہ اس سال زیارت و امام رضا(ع) کے عنوان سے الھدی پبلیکشینز کے تعاون سے مختلف رسالے بھی شائع ہوں گے۔