سعودی عرب میں حکومت پر تنقید کی سزا جیل

IQNA

سعودی عرب میں حکومت پر تنقید کی سزا جیل

14:17 - May 24, 2016
خبر کا کوڈ: 3500857
بین الاقوامی گروپ: سعودی عرب میں دو شہریوں کو حکومت پر تنقید کے الزام میں قید کی سزائیں سنائی گئی ہیں۔

ایکنا نیوز- شفقنا سعودی روزنامے سبق آن لائن کے مطابق سعودی عرب کی ایک فوجداری عدالت نے دو شہریوں کو صرف اس بنا پر دو اور چار سال قید کی ‎سزا سنائی ہے کہ انھوں نے سوشل میڈیا پر سعودی حکام کی پالیسیوں پر تنقید کی تھی ۔

سعودی عرب میں مخالفین اور حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کرنے والوں کو کسی بھی ملکی اور شرعی قانون کا حوالہ دیئے بغیر ہی قید حتی موت کی سزائیں دے دی جاتی ہیں ۔

سعودی عرب میں مخالفین کی گرفتاری اور عوامی مظاہروں کی سرکوبی میں ایسے عالم میں وسعت آئی ہے کہ انسانی حقوق کی تنظیموں نے بارہا سعودی عرب میں انسانی حقوق کی پامالی اور عدالتوں کے غیر انسانی اور غیر قانونی فیصلوں پر اعتراض کیا ہے ۔

نظرات بینندگان
captcha