ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «KTimes»، کے مطابق دبئی قرآنی مقابلوں کی کمیٹی کے سربراہ «ابراهیم بوملحه» کے مطابق قرآنی مقابلوں کے حاشیے میں منعقد ہونے والے پروگراموں میں دانشوروں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اسلامی نقطہ نگاہ سے خوشی اور مثبت سوچ کے موضوعات پر تحقیقی مقالے پیش کریں۔
انکا کہنا تھا کہ اس حوالے سے علمی نشست ہر رات ۲۲:۳۰ پر منعقد ہوگی اور شرکاء میں اہم تحایف بھی پیش کیے جائیں گے۔
مقابلوں کی انتظامیہ میں شامل رکن صالح علی کے مطابق ان نشستوں میں علما قرآن کریم اور سیرت النبی(ص) کی روشنی میں مذکورہ موضاعات پر لیکچرز دیں گے۔