ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «telesurtv»آ کے مطابق آسٹریلیا میں نسل پرستی اور اسلام کے خلاف ریلیاں نکالنے پر جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں جبکہ متعدد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق میلبورن میں 2 مخالف دھڑوں نے ریلیاں منقعد کی تھیں، اسی دوران ان کے درمیان تصادم ہوگیا۔ریلیاں پر امن طور پر منعقد کروانے کے لیے پانچ سو پولیس اہلکار تعینات کے گئے تھے۔
داعش کی سرگرمیوں کے بعد آسٹریلیا میں اسلام مخالف مہم میں شدت آگیی ہے۔