طالبان دہشت گردوں نے 230 مسافروں کو اغوا کرلیا

IQNA

طالبان دہشت گردوں نے 230 مسافروں کو اغوا کرلیا

8:47 - June 01, 2016
خبر کا کوڈ: 3500900
بین الاقوامی گروپ: افغانستان کے صوبہ قندوز میں دہشت گرد تنظیم طالبان نے 230مسافروں کو اغوا کر لیا۔یہ مسافر تین بسوں اور 3 ویگنوں میں سوارتھے۔
ایکنانیوز- مہر خبررساں ایجنسی - افغانستان کے صوبہ قندوز میں دہشت گرد تنظیم طالبان نے 230مسافروں کو اغوا کر لیا۔یہ مسافر تین بسوں اور 3 ویگنوں میں سوارتھے۔
ایک مقامی عہدیدار کے مطابق مسافروں کو اس وقت یرغمال بنایا گیا جب وہ طالبان کی بنائی گئی ایک چیک پوسٹ سے گزر رہے تھے۔ نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اس عہدیدار نے مزید بتایا کہ ابتدائی طور پر طالبان نے 230مسافروں کو یرغمال بنایا تاہم بعد میں 45 افراد کے سوا تمام کو رہا کر دیا گیا جبکہ مذکورہ 45 افراد کو و ہ اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔
ادھر قندوز پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ طالبان نے 185افراد کو یرغمال بنایا جن میں سے 150کو رہا کردیا گیا۔ افغان ذرائع کے مطابق ایسی بھی اطلاعات ہین کہ یرغمال بنائے گئے افراد میں سے متعدد کو قتل کردیا گیا ہے ۔
نظرات بینندگان
captcha