ایکنا نیوز- قرآنی نیوز ایجنسی قاف کے مطابق کویت کی قرآنی خواتین انجمن «آل یاسین» کے تعاون سے سیمینار تیرہ جون کو رات ساڑھے نو بجے منعقد ہوگا۔
سیمینار میں دو موضوع « خواتین کی زندگی میں قرآن مجید کی اهمیت» اور « قرآن کی نگاہ میں عورت» پرعلمی گفتگو ہوگی۔
مذکورہ موضوعات پر محترمہ ام حسین دشتی اور محترمہ وداد جمعه لیکچرز دیں گی۔
کویت میں مرکز آل یاسین خواتین کی سرگرم قرآنی انجمن کی حیثت سے معروف ہے جو قرآنی تعلیمات کی ترویج میں مصروف خدمت ہے۔