پاکستانی ڈاکٹر: امام خمینی (ره) وحدت اسلامی کے داعی لیڈر تھے

IQNA

پاکستانی ڈاکٹر: امام خمینی (ره) وحدت اسلامی کے داعی لیڈر تھے

8:32 - June 03, 2016
خبر کا کوڈ: 3500904
بین الاقوامی گروپ:محمد رفیق کا کہنا ہے کہ امام خمینی کے فرامین اور انکے علمی آثار پر نظر ڈالنے سے معلوم ہوجاتا ہے کہ وہ وحدت کے کسقدر اہم نمونہ رہنما تھے

ایکنا نیوز- لاہور سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر محمد رفیق جو بین الاقوامی سیمینار بعنوان «سیاسی اسلام افکار امام خمینی(ره) میں اور موجودہ حالات» میں شریک ہے انہوں نے نیوزایجنسی (ایکنا) سے گفتگو میں کہا: رسول اکرم(ص) انسانیت سے عشق و محبت کا درس دیتے تھے اور امام خمینی کے افکار کا سرچشمہ انہیں تعلیمات سے وابستہ ہے۔


انہوں نے کہا کہ امام خمینی وحدت کے عظیم داعی تھے اور انکی طرح وحدت کے لیے کوشش کرنے والی شخصیت میں نہیں دیکھی ہے.

رفیق نے کہا کہ امام بیحد دور اندیش اور روشن فکر رہنما تھے اور اگر عالم اسلام میں اس افکار پر عمل ہوتے تو آج دنیا کی حالت کچھ اور ہوتی۔


انکا کہنا تھا کہ افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ عالم اسلام دشمنوں کی خواہشات کے مطابق اختلافات کی راہ پر گامزن ہے۔

پاکستانی ڈاکٹر نے بین الاقوامی سیمینار «سیاسی اسلام افکار امام خمینی(ره) میں اور موجودہ حالات» کے انعقاد کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا : اس وقت اسلامی دنیا میں اس قسم کے پروگراموں کی اشد ضرورت ہے مگر افسوس اکثر ممالک میں اختلافات کی فضا قائم ہے۔


انہوں نے گفتگو کی آخر میں کہا کہ اس سیمینار میں عالم اسلام اور انکے حکمرانوں کے لیے اچھے مشورے اور تجاویز پیش کی گئیں ہیں جنمیں اختلافات سے دوری اور قرآن مجید و رسول اکرم (ص) کی تعلیمات پر عمل کو راہ سعادت اور بحرانوں سے نجات کا راستہ بتایا گیا ہے۔

بین الاقوامی سیمینار «سیاسی اسلام افکار امام خمینی(ره) میں اور موجودہ حالات» گذشتہ روز منعقد کیا گیا جسمیں امام خمینی کا نواسہ حجت‌الاسلام سید‌حسن خمینی خصوصی طور پر شریک تھے۔


3503427

نظرات بینندگان
captcha