ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «alkhaleej.ae» کے مطابق بیسواں قرآنی مقابلہ " دبیی ایوارڈ " سات تا اٹھارہ رمضان تک «دبیی چیمبر آف کامرس» میں منعقد ہوگا
دبیی قرآنی مقابلوں کی انتظامی کمیٹی کے سربراہ «ابراهیم محمد بوملحه» کا کہنا ہے کہ اس بار مقابلوں میں ریکارڈ تعداد میں ممالک شرکت کریں گے۔
ججز کمیٹی کا اعلان
مقابلوں کی کمیٹی کے اعلان کے مطابق حفظ مقابلوں میں سعودی عرب کے «عادل بن إبراهيم محمد رفاعي» عرب امارات کے، «شيخ علي حسن عبدالله آل علي» مصر کے «شيخ أيمن أحمد أحمد محمد سعيد» کویت کے، «شيخ عبدالعزيز فاضل مطر فهد العنزي»شام کے «شيخ أيمن رشدي سويد» اور سوڈان کے «شيخ علي محمد الزين مبروك» ججز کے فرائض انجام دیں گے۔
دبیی حفظ مقابلوں کے ہمراہ «خوبصورت ترین صوت» مقابلہ بھی منعقد ہوگا جسمیں امارات کے «شیخ أسامة الصافي» اور «شيخ عبدالعزيز حسين الحوسني» عراق کے «شيخ عبدالرزاق عيطان الدليمي» ججز ہوں گے۔