ایکنا نیوز- العالم نیوز کے مطابق ریاض کی اعلی عدالت نے سال ۲۰۱۱ میں مظاہروں میں شامل چودہ افراد کو موت جبکہ تین دیگر کو پندرہ سال قید کی سزا سنا دی
سعودی عرب میں عرب اسپرنگ روکنے کے لیے قطیف شہر میں مظاہرہ کرنے والے متعدد شیعوں کو گرفتار کیا گیا تھا جبکہ ان پر مختلف مقدمات درج کیے گیے تھے۔
سعودی عرب کے مشرقی علاقوں میں متعدد شیعہ عدالتوں میں الزامات کے تحت مقدموں کا سامنا کررہے ہیں ۔
آلسعود کے ظالم حکام نے انہیں الزامات کے تحت معروف شیعہ عالم دین آیتالله شیخ نمر باقر النمر کا سر جنوری میں قلم کردیا تھا۔