حج کرپشن کیس:سابق وفاقی وزیر حج کو 16 سال قید

IQNA

حج کرپشن کیس:سابق وفاقی وزیر حج کو 16 سال قید

13:10 - June 03, 2016
خبر کا کوڈ: 3500909
بین الاقوامی گروپ: حج کرپشن کیس میں سابق وفاقی وزیر مذہبی امور حامد سعید کاظمی کو جرم ثابت ہونے پر 16 سال قید کی سزا سنادی گئی۔

ایکنا نیوز- اسلام آباد کے اسپیشل جج سینٹرل ملک نذیر احمد نے حج کرپشن کیس کا مختصر فیصلہ سنایا۔

ڈان نیوز کے مطابق کرپشن کیس میں سابق جوائنٹ سیکریٹری مذہبی امور آفتاب الاسلام کو بھی 16 سال قید کی سزا سنائی گئی، جبکہ ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) حج راؤ شکیل کو 40 سال قید کی سزا سنائی گئی۔

عدالت کی جانب سے تینوں مجرمان پر بھاری جرمانے بھی عائد کیے گئے، جبکہ انہیں اسلام آباد ہائی کورٹ میں فیصلے کے خلاف درخواست دائر کرنے کا حق حاصل ہے۔

حج کرپشن کیس کا مقدمہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) میں درج ہے، کیس کی تحقیقاتی ٹیم کی سربراہی سابق ایف آئی اے ڈائریکٹر اور موجودہ ایڈیشنل انسپیکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب حسین اصغر کر رہے تھے، جبکہ کیس کے تفتیشی افسر غضنفر عباس نے 2012 میں کیس کا حتمی چالان عدالت میں پیش کیا تھا، جس کے بعد 60 گواہوں کے بیانات قلمبند کرائے گئے، جن سے گزشتہ ہفتے جرح بھی مکمل کرلی گئی تھی۔


نظرات بینندگان
captcha