ایکنا نیوز- العام نیوز کے مطابق شام میں حرم زینب(س) کے مزار اقدس میں منعقدہ پروگرام میں حزب اللہ لبنان کے اہم رکن «ابراهیم امین السید» سمیت فلسطین اور شام کے اہم علما شریک تھے۔
ابراهیم امین السید نے تعزیتی جلسے سے خطاب میں کہا : لبنان اور فلسطین کی تحریکوں کی کامیابی کا سرچشمہ حضرت امام خمینی(ره) کی تعلیمات اور افکار سے وابستہ ہے۔
شام میں دفتر رہبری کے سنیر ممبر«شیخ محمد ناصری» نے خطاب میں کہا: انقلاب اسلامی ایران کی وجہ سے تمام مذاہب کے ماننے والوں میں ایک بیداری پیدا ہوئی۔
انہوں نے کہا : امام خمینی(ره) ایک مینارہ نور کی طرح چمکتا رہے گا جس سے تا ازل محروم اقوام رہنمائی لیتی رہیں گی۔