سعودی عرب؛ قطیف میں رمضانیہ قرآنی فیسٹیول

IQNA

سعودی عرب؛ قطیف میں رمضانیہ قرآنی فیسٹیول

7:32 - June 04, 2016
خبر کا کوڈ: 3500912
بین الاقوامی گروپ: چوتھا قرآنی رمضانیہ فیسٹیول قطیف شہر کے شیعہ نشین علاقے «صفوی» میں منعقد کیا جائے گا

ایکنانیوز- قرآنی نیوز ایجنسی «قاف» کے مطابق چوتھا قرآنی فیسٹیول قرآنی فلاحی انجمن «الصفا» کے تعاون سے شیعہ نشین علاقے «صفوی» میں منعقد کیا جارہا ہے۔


فیسٹیول طلبا و طالبات کے الگ شعبوں میں ۸ تا ۱۰ رمضان طلباء کے لیے جبکہ ۱۱ تا ۱۳ رمضان المبارک طالبات کے لیے مخصوص ہوگا۔


فستیول کے پروگرامز صفوی شہر کی مسجد «الصدیقة الزاهراء(ع)» میں منعقد ہوں گے اور « قرآنی داستانیں»، «حفظ و تلاوت قرآن»، «تفسیر»، «خطاطی، مصوری اور کلر پینٹنگز» کے علاوہ «فوٹو گرافری» ان پروگراموں میں شامل ہیں۔


3503633

نظرات بینندگان
captcha