ایکنا نیوز- تھائی لینڈ کے معروف بینکار اور ماہر اقتصاد سمچای ویروناهاپل جو امام خمینی(ره) کی برسی پر تہران کے دورے پر ایکنا نیوز سے گفتگو میں کہا : میں امام خمینی(ره) کے افکار اور رفتار کا مطالعہ انٹرنیٹ پر کرتا تھا اور بلاشبہ امام خمینی(ره) عالم اسلام کے بے مثال رہنماوں میں سے ہیں جو مظلوم اور محروم طبقوں کے دفاع میں پیش پیش تھا اور یہی چیز مجھے بہت اچھی لگی۔
انکا کہنا تھا کہ امام خمینی کے بغیر ایران کی یہ پہچان ممکن نہ تھی
سمچای ویروناهاپل نے عالم اسلام کے مسایل اور مشکلات کے حوالے سے کہا کہ قرآن مجید اور سیرت رسول(ص) کی من پسند سیاسی تفسیر کی وجہ سے آج عالم اسلام بحرانوں میں گرفتار ہے۔
انہوں نے کہا : لوگ اپنی بصیرت اور علم کے مطابق قرآن مجید کی مختلف تفسیر کرسکتے ہیں کیونکہ خدا و رسول(ص) کے علاوہ کوئی ان کی درست حقیقت سے آگاہ نہیں مگر ان سے استفادہ کرکے دوسروں کو تہہ تیغ کرنا درست نہیں اور ایسا کرنے والے صرف ذاتی مفادات کے لیے دین کو استعمال کرتے ہیں اور ایسا کام رسول اکرم کی وفات سے اب تک جاری ہے۔
سمچای ویروناهاپل نے کہا کہ ہمیں روشن فکری اور وسعت النظر ہونا چاہیے فرقہ واریت زہر قاتل ہے شیعہ سنی نہیں بلکہ مسلمان بن کو سوچنا ہوگا اور یہی اسلام کا پیغام ہے۔