ایکنا نیوز- سحرٹی وی - العالم چینل کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کے ارتھوڈکس عسیائیوں کے اسقف اعظم "عطاء اللہ حنا" نے مقبوضہ قدس کو امت مسلمہ کی عزت و وقار قرار دیا اور مسلمانوں ، عیسائیوں اور دنیا کے حریت پسندوں سے اپیل کی کہ وہ فلسیطینی قوم اور اسلامی مقدسات کی حمایت کے لئے ، صرف کانفرنسوں اور بیانات جاری کرنے پر ہی اکتفاء نہ کریں-
عطاء اللہ حنا نے مزید کہا کہ قدس پر صیہونی حکومت کے غاصبانہ قبضے کے وقت سے اب تک کسی بھی مسلمان اور عیسائی اور کسی بھی تاریخی آثار کو امان حاصل نہیں رہا ہے اور یہ غاصب اور نسل پرست حکومت ان آثار کو محو کرکے ، فلسطینی اور عیسائی آبادی والے علاقوں کو یہودی بنانے میں مشغول ہے-
عطاء اللہ حنا نے فلسطینی قوم کی امنگوں اور اہداف کے عملی جامہ پہننے کے لئے فلسطینی گروہوں کے درمیان اتحاد کی ضرورت پر تاکید کی اور اس اطمئنان کا اظہار کیا کہ یہ اتحاد ، غاصب اسرائیلی حکومت کی گوشہ نشینی اور قدس کی آزادی پر منتج ہوگا-