امریکہ؛ «محمد علی» کلے کی رسم فاتحہ میں قرآن سوزی کی دھمکی

IQNA

امریکہ؛ «محمد علی» کلے کی رسم فاتحہ میں قرآن سوزی کی دھمکی

7:27 - June 06, 2016
خبر کا کوڈ: 3500926
بین الاقوامی گروپ: آنے والے جمعے کے دن محمد علی کلے کی یاد میں تعزیتی پروگرام کے موقع پر «ویسٹبرو باپٹیسٹ» کلیسا نے قرآن سوزی کی دھمکی دی ہے

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «Inquisitr»،کے مطابق تعصب ونفرت کے حوالے سے معروف «ویسٹبرو باپٹیسٹ» کلیسا نے دھمکی دی ہے کہ آنے والے جمعے کو محمد علی کلے کی یاد میں ہونے والے تعزیتی پروگرام کو قرآن سوزی سے درہم برہم کردے گا.


محمد علی کی یاد میں ہونے والا پروگرام کنٹاکی صوبے کے شہر«لوئیزویل» میں ہورہا ہے اور مذکورہ کلیسا نے اس موقع کو قرآن سوزی کو بہترین فرصت قرار دیا ہے.

امریکہ؛  «محمد علی» کلے کی رسم فاتحہ میں قرآن  سوزی کی دھمکی

محمد علی کلے کی بیوی یولاندا ویلیامز نے کلیسا کی دھمکی کو نظر انداز کرتے ہوئے کسی رد عمل سے انکار کیا ہے


3503933

نظرات بینندگان
captcha