امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ایک اندازے کے مطابق رقہ میں دولت اسلامیہ کے تقریباً تین ہزار سے پانچ ہزار کے قریب جنگجو موجود ہیں۔

ایکنانیوز- شفقنا - شامی فوج داعش کے مضبوط گڑھ رقہ میں داخل ہو گئی ہے۔ جھڑپوں میں چھبیس جنگجواور نو فوجی اہلکار مارے گئے جبکہ شام کے مختلف شہروں میں باغیوں کے حملے میں دو سو ستر سے زائد شہری ہلاک ہو ئے۔
برطانیہ میں قائم انسانی حقوق کی تنظیم سیرئین آبزرویٹری کا کہنا ہے کہ اس پیش قدمی میں شدید روسی فضائی حملوں نے مدد فراہم کی۔ تاہم شام اور روس کی جانب سے اس کی تصدیق سامنے نہیں آئی ہے۔
دولت اسلامیہ نے رقہ شہر پر 2013 میں صدر بشار الاسد کے مخالف باغیوں سے قبضہ حاصل کیا تھا۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ایک اندازے کے مطابق رقہ میں دولت اسلامیہ کے تقریباً تین ہزار سے پانچ ہزار کے قریب جنگجو موجود ہیں۔