رمضان المبارک کے دوران سرکاری ملازمین کے اوقات کار میں کمی

IQNA

رمضان المبارک کے دوران سرکاری ملازمین کے اوقات کار میں کمی

13:33 - June 07, 2016
خبر کا کوڈ: 3500939
بین الاقوامی گروپ:حکومت نے رمضان المبارک کے دوران سرکاری ملازمین کے کام کے اوقات میں کمی کا اعلان کیا ہے۔

ایکنا نیوز-ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت کی جانب سے رمضان المبارک کے اوقات کار کا اعلان کردیا گیا ہے جس کے مطابق کراچی میں سرکاری ادارے پیرسے جمعرات صبح 8 سے 2 بجے تک کھلیں گے جب کہ جمعے کو صبح آٹھ سے دوپہر 12 بجے تک دفاترمیں کام کیا جائے گا۔ بلوچستان کے سرکاری دفاتر میں اوقات کار8:30 سے دن 2 بجے تک ہونگے جبکہ عدالتوں کے اوقات کار صبح 8:30 سے ڈیڑھ بجے تک ہوں گے۔

رمضان المبارک کے دوران سرکاری ملازمین کے اوقات کار میں کمی

وہ سرکاری دفاترجو ہفتے میں پانچ دن کام کرتے ہیں ان کے اوقات کار صبح 8:30 سے ایک بجے تک ہونگے۔ رمضان المبارک کے لئے بینکوں کے اوقات کاربھی تبدیل کئے گئے ہیں، بینک پیرسے جمعرات تک صبح 8 سے دوپہر 2 بجے تک کھلیں گے جب کہ جمعہ کو بینک صبح 8 بجے سے ساڑھے 12 بجے تک کام کریں گے۔

نظرات بینندگان
captcha