قطر؛ بیسواں عسکری قرانی مقابلہ

IQNA

قطر؛ بیسواں عسکری قرانی مقابلہ

8:48 - June 08, 2016
خبر کا کوڈ: 3500943
بین الاقوامی گروپ: قطر کی مسلح افواج کے درمیان بیسواں قرآنی مقابلہ گیارہ جون سے دوحہ شہر میں شروع ہورہا ہے

قطر؛ بیسواں عسکری قرانی مقابلہ


ایکنا نیوز- قطری اخبار «الشرق» کے مطابق قطر کی افواج کے ۱۶۹ حفاظ کے درمیان مقابلہ حفظ قرآن مقابلہ منعقد ہورہا ہے۔


مقابلوں کی کیمٹی کے سربراہ «علی أحمد البارق» کا کہنا ہے کہ مقابلوں میں سات گروپ شامل ہیں جنمیں پہلا گروپ مکمل حفظ کا گروہ ہے ،اس گروپ میں ۲۸ حافظ کل قرآن مقابلہ کریں گے جبکہ دیگر گروپ میں بتدریج کم پاروں کے حفاظ شامل ہیں۔


البارق نے افواج میں قرآنی مقابلوں کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا : قطر کے وزیر دفاع کے حکم پر فورسز کے لیے خصوصی حفظ مراکز قائم کیے گیے ہیں تاکہ اس طرح عوام کے درمیان بھی قران فھمی کا شوق و شعور پیدا ہو۔

3504614


نظرات بینندگان
captcha