
ایکنا نیوز- نیوز ایجنسی الامارات الیوم کے مطابق مقابلوں کے انچارج «ابراهیم بوملحه» کا کہنا ہے کہ مقابلوں کی شرائط وہی ہیں جو مردوں کے لیے ہیں
مقابلوں میں پچیس سال سے زائد عمر کی طالبات اسلامی-عربی اور دیگر ممالک سے شرکت کرسکتی ہیں
مقابلوں میں حجاب کی رعایت لازمی ہے جبکہ ہر امیدوار کے ساتھ ایک قریبی رشتہ دار محرم کو ہمراہ کی حیثیت سے دعوت دی جائے گی
انعامات
مقابلوں میں جیتنے والوں کے لیے پہلا انعام ۲۵۰ هزار درهم ، دوم کے لیے ۲۰۰ هزار درهم ، سوم ۱۵۰ هزار درهم اور چهارم کے لیے ۶۵ هزار درهم رکھا گیا ہے ۔ دیگر تمام شرکاء مقابلہ کو فی کس ۵ هزار درہم دیے جائیں گے۔
مختلف ممالک سے رابطہ
بوملحه کے مطابق مختلف ممالک کے سفارت خانوں اور ثقافتی مراکز سے رابطوں کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے
انہوں نے کہا کہ مردوں کا قرآنی مقابلہ دس رمضان المبارک سے شروع ہورہا ہے جبکہ مقابلوں کے ہمراہ مختلف موضوعات پر نشستیں بھی منعقد ہوں گی
بوملحه کے مطابق مقابلے «سما» اور «نور» چینل پر براہ راست نشر ہوں گے
سوشل میڈیا جیسے ٹوئیٹر، فیسبوک، اینسٹاگرام اور یوٹیوب پر بھی مقابلہ دیکھا جاسکتا ہے
مقابلوں میں ۹۲ امیدوار شامل ہیں جبکہ ہر روز قرعہ اندازی کے زریعے سے شرکاء میں ایک حج ٹکٹ کا انعام بھی دیا جائےگا