کربلا میں کار بم دھماکے میں کم از کم 10 افراد شہید/ داعش نے ذمہ داری قبول کرلی

IQNA

کربلا میں کار بم دھماکے میں کم از کم 10 افراد شہید/ داعش نے ذمہ داری قبول کرلی

12:55 - June 08, 2016
خبر کا کوڈ: 3500946
بین الاقوامی گروپ:عراق کے مقدس شہر کربلا میں ایک کار بم دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 10 افراد شہید جبکہ 26 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔
کربلا میں کار بم دھماکے میں کم از کم 10 افراد شہید/ داعش نے ذمہ داری قبول کرلی

ایکنا نیوز- مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے مقدس شہر کربلا میں ایک کار بم دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 10 افراد شہید جبکہ 26 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق دھماکہ حضرھت امام حسین علیہ السلام کے روضہ مبارک سے 5 کلو میٹر دور حضرت فاطمہ زہرا(س) پل کے قریب ہوا۔ جس کے نتیجے میں 10 افراد شہید اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق دھماکے کی ذمہ داری وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے قبول کرلی ہے۔

نظرات بینندگان
captcha