
ایکنا نیوز- نیوز چینل «CNN»،کے مطابق کینیڈا کے رکن پارلیمنٹ «مارک اولاند» نے سوشل میڈیا پر کہا ہے : گذشتہ سال کی طرح اس سال بھی روزہ رکھونگا۔
انہوں نے کہا ہے کہ گرچہ میں مسلمان نہیں لیکن روزہ رکھ رہاہوں اور روزہ رکھنے کا تجربہ انتہایی خوشگوار ہے اور روزے میں جو بچت ہوگی اس سے ناداروں کی مدد کرونگا۔
انکا کہنا ہے کہ اس کام کا مقصد « بخشش کے تیس دن» کی حمایت کرنا ہے۔
اولاند نے مزید کہا ہے : روزہ رکھنے کی وجہ سے جو پیسہ بچے گا اس سے ناداروں کے لیے کھانا فراہم کرونگا
انہوں نے کہا کہ روزہ کی وجہ سے غریبوں کی بھوک و پیاس کا اندازہ ہوا جو ممکن ہے کہ روزہ داروں سے زیادہ بھوک برداشت کرتے ہوں۔
مارک اولاند کے اس ریمارکس اور اقدام کو ہزاروں لوگوں نے پسند کیا ہے اور انکے اس اقدام کو سراہا جارہا ہے۔