بین الاقوامی گروپ: فلاڈلفیا کے میر نے عید الاضحی اور عید فطر کو رسمی عید قرار دیتے ہوئے ان ایام میں تعطیل کا اعلان کیا ہے

ایکنا نیوز- نیوز ویب سایٹ «The Daily Pennsylvanian» کے مطابق اسکولوں میں عید کے ایام میں رسمی تعطیل کی خبر سے والدین کو جلد آگاہ کیا جائے گا۔
فلاڈلفیا ایجوکیشن افیسر نے کہا ہے : ہم فخر سے اس بات کا اعلان کرتے ہیں کہ ہم ان ایام کو رسمی طور پر قبول کرتے ہوئے چھٹی کا اعلان کررہے ہیں۔
فلاڈلفیا میں سال ۲۰۰۵ سے عید (فطر اور عیدالاضحی) کو چھٹی کرنے کی تجویز پیش کی گئی تھی۔
قابل ذکر ہے کہ فلاڈلفیا میں ۲۰۰۰۰۰ مسلمان بستے ہیں اور اسکولوں میں بیس فیصد طلبا مسلمان ہیں۔