عراق؛ حرم علوی میں خواتین کے لیے قرآنی محفل کا اہتمام

IQNA

عراق؛ حرم علوی میں خواتین کے لیے قرآنی محفل کا اہتمام

8:47 - June 11, 2016
خبر کا کوڈ: 3500957
بین الاقوامی گروپ: رمضان المبارک کے حوالے سے خواتین کے لیے ہر روز بعد از نماز فجر روضہ امام علی(ع) میں محفل تعلیم قرآن منعقد ہوتی ہے

عراق؛ حرم علوی میں خواتین کے لیے قرآنی محفل کا اہتمام


ایکنا نیوز- «آستانہ علوی» کے مطابق بہار قرآن کی مناسبت سے ہر روز زایرین اور نامور قرآء کی شرکت کے ساتھ روضہ امام کے حضرت ابوطالب (ع) ہال میں ترتیل قرآن کی محفل منعقد ہوتی ہے جسمیں ایک پارے کی تلاوت کی جاتی ہے.


آستانہ علوی کے مذہبی امور کے سربراہ «شیخ مصطفى ابوالطابوق» کا کہنا ہے کہ خواتین کے لیے روزانہ ترتیل کے علاوہ نماز مغربین کے بعد بچوں کے لیے « زائر بچوں» کے عنوان سے بھی قرآنی پروگرام منعقد کیا جارہا ہے.


خواتین کے لیے منعقدہ پروگرام کے علاوہ نماز ظہرین کے بعد الگ سے قرآنی محفل منعقد ہوتی ہے ۔

شیخ مصطفی ابوالطابوق کے مطابق حرم مطهر امام علی(ع) کے تعاون سے شہر کے مختلف امام بارگاہوں اور مساجد میں بھی مختلف قرآنی نشستیں اور کلاسز منعقد کی جارہی ہیں.


3505549
نظرات بینندگان
captcha