
ایکنا نیوز- شفقنا نیوز کے مطابق ایک نجی ٹی وی چینل «شنقیط» پررمضان المبارک کے حوالے سے نشر ہونے والاڈرامہ حضرت یوسف پیغمبر (ع) کو سوشل میڈیا پر اعتراضات کے بعد بند کرنا پڑا.
رپورٹ کے مطابق یوسف پیغمبر (ع) ڈرامہ کے خلاف ہونے والے اعتراضات میں علما کی شمولیت کے بعد اس کو روک دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے.
اس ڈرامے پر اعتراض کرنے والے صارفین کا کہنا تھا کہ یوسف پیغمبر(ع) کے کردار کو جس انداز میں پیش کیا گیا ہے وہ شیعہ عقاید سے نزدیک تر ہے اور اہل سنت کا ان مسایل پر زیادہ اعتبار اور عقیدہ نہیں ۔