
ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «alkafeel.net» کے مطابق دوسرا قرآنی گروپ مقابلہ اول رمضان المبارک سے شروع ہوچکا ہے۔
آستانہ عباسی کے تعاون سے ہونے والے مقابلے میں بارہ صوبوں سے چوبیس ٹیمیں شرکت کررہی ہیں اور ہرگروپ میں ایک قاری ، ایک حافظ اور ایک مفسر شامل ہے
ہر گروپ سے تلاوت ، احکام و، قواعد، حفظ اور تفسیر قرآن کے حوالے سے سوالات پوچھے جاتے ہیں۔
پہلے دن کے مقابلے میں صوبہ«میسان» کی ٹیم صوبہ «ذی قار» کو شکست دینے میں کامیاب رہی۔
دوسرے مقابلے میں صوبہ «نینوا» نے صوبہ «دیاله» اور صوبہ «بابل» نے صوبہ «ذی قار» کو ہرا دیا
افتتاحی تقریب سے آستانے کے قرآنی شعبے کے سربراہ «شیخ جواد النصراوی» نے شرکا کو خوش آمدید کہتے ہویے کہا کہ قرآنی و اہل بیت (ع) کی ثقافت کی ترویج مقابلوں کا اہم مقصد ہے۔
مقابلے سٹیلایٹ چینل «الفرات» سے ہر رات ایک بجے اور ظہرین کے وقت نشر کیے جاتے ہیں ۔