
ایکنا نیوز- گذشتہ سالوں کی مانند اس سال بھی مصباح القرآن اکیڈمی کی جانب سے امام بارگاہ مومن آباد میں اسکول کے طلباء کے لیے روخوانی، تلاوت اور تجوید کلاسز کا اہتمام کیا گیا ہے۔
قرآنی کلاسز ہرات ٹھیک نو بجے شروع ہوتی ہیں جنمیں ترتیل اور تلاوت کے تجربہ کاراساتذہ طلباء کی رہنمایی کرتے ہیں۔
قرآنی کلاسز کے بعد ہر رات علما کرام رمضان المبارک کی فضیلت پر خطاب کرتے ہیں۔ ان پروگراموں میں مومنین و مومنات کو شرکت کی دعوت دی گیی ہے۔
رمضان المبارک کے آغاز پر ہونے والی کلاسز میں بڑی تعداد میں نوجوان طلباء شرکت کررہے ہیں۔