شام: دو دہشت گردانہ بم دھماکوں میں متعدد ہلاک اور زخمی

IQNA

شام: دو دہشت گردانہ بم دھماکوں میں متعدد ہلاک اور زخمی

14:02 - June 11, 2016
خبر کا کوڈ: 3500961
بین الاقوامی گروپ:شام میں حضرت زینب علیھا السلام کے روضہ اقدس کے قریب دو بم دھماکوں میں کم از کم سات افراد شہید ہوگئے ہیں۔
شام: دو دہشت گردانہ بم دھماکوں میں متعدد ہلاک اور زخمی

ایکنا نیوز- سحر ٹی وی - المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شام کے دارالحکومت دمشق کے جنوب میں واقع حضرت زینب علیھا السلام کے روضہ اقدس کے قریب ایک کار بم دھماکہ اور ایک موٹر سائیکل بم دھماکہ ہوا۔

 ان دو بم دھماکوں کے نتیجے میں کم از کم سات افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ بم دھماکوں کی شدت کے پیش نظر جاں بحق ہونے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ پایا جاتا ہے۔

دہشت گردوں نے شام کی سیکورٹی فورسز کی مسلسل کامیابیوں پر پردہ ڈالنے کے لئے اس ملک کے شہریوں اور رہائشی علاقوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔

نظرات بینندگان
captcha