
ایکنا نیوز- العالم چینل کے مطابق عراق کے اہل سنت عالم دین احمد الکبیسی نے داعش کو نتین یاہو اور امریکی غلام قرار دیتے ہویے کہا کہ داعش نہ خدا سے واقف ہے نہ اسلام سے آشنا۔
الکبیسی نے السومریه نیوز سے گفتگو میں کہا : حیرت کا مقام ہے کہ جو افواج عالمی جنگوں میں جیت چکی ہیں وہ داعش سے جنگ نہیں جیت رہی۔ ٹیلی ویژن پر صرف اور صرف داعش کے حوالے سے ڈرامہ بازی پیش کیا جارہا ہے
اہل سنت عالم دین نے کہا : داعش سے جنگ ہر مسلمان پر فرض ہے یہ واجب عینی ہے اور جو اس راستے میں مارا جایے وہ شہید ہے اور داعش سے نہ لڑنے والا گناہ کار ہے.
انہوں نے داعش کو مفسد فی الارض قرار جانتے ہویے کہا کہ بچوں اور خواتین تک کے سروں کو قلم کرنے والوں کا کویی واضح مقصد نہیں اور صرف آیک استعماری-صھیونی آلہ کار کے طور پر کام کررہی ہے
الکبیسی نے واضح کیا کہ بعض (اهل سنت) نے مجھے داعش کے خلاف بولنے پر برا اور داعش کو مجاہد قرار دیا تھا مگر بعد میں انہیں علما نے معذرت کی اور اپنی غلطی کو تسلیم کیا
قابل ذکر ہے کہ آیتالله سیستانی، نے دو سال پہلے داعش کے خلاف جنگ کو «واجب کفایی» قرار دیا تھا اور عراقی جوانوں نے اس حکم پر لبیک کہتے ہویے رضاکار فورس بنام(الحشد الشعبی) کا قیام عمل میں لایا تھا.