مصر میں رنگین قرآنی نسخے؛ درست یا غلط ؟

IQNA

مصر میں رنگین قرآنی نسخے؛ درست یا غلط ؟

9:13 - June 12, 2016
خبر کا کوڈ: 3500966
بین الاقوامی گروپ:رمضان المبارک کے آغاز سے رنگین قرآنی نسخوں کی فروخت تیزی سے جاری ہے مگر اس حوالے جامعہ الازھر کے علما اور وزارت اوقاف نے رد عمل دکھایا ہے

مصر میں رنگین قرآنی نسخے؛ درست یا غلط ؟


ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «وٹو» کے مطابق الازھر کے عالم دین «ابراهیم رضا» نے رنگین قرآن نسخوں پر اظھار خیال میں کہا کہ رنگین ہونا مسلے نہیں بلکہ ان نسخوں میں غلطیاں بہت زیادہ ہیں

انہوں نے کہا: الازھر کے تحقیقی تنظیم کو اس مسلے کے حوالے سے نظارت کرنی چاہیے

تعلیمی حکام: رنگین نسخوں کی فروخت درست ہے

وزارت اوقاف کے ایجوکیشن شعبے کے ڈایریکٹر «شیخ احمد ترک» کا کہنا ہے کہ اگر ان نسخوں سے عوام قرآن پڑھنے کی جانب مایل ہوتے ہیں تو یہ بالکل درست کام ہے

الازهر تحقیقی شعبہ: رنگین قرآنی نسخوں کو ضبط کیا جایے

الازھر کے تحقیقی شعبے نے حکم دیا ہے کہ رمضان المبارک کے حوالے سے فروخت ہونے والے تمام نسخوں کو فوری طور پر ضبط کیا جایے

قابل ذکر ہے کہ ان رنگین نسخوں کی خریداری میں عوام نے خصوصی دلچسپی کا مظاہرہ کیا ہے اور بڑی تعداد میں یہ نسخے بازار میں فروخت کی جارہی ہیں

مصر کے مختلف علاقوں جیسے«الازهر» اور «رأس الحسین» میں ان رنگین نسخوں کو ہاتھوں ہاتھ خریدا گیا۔


3505672

نظرات بینندگان
captcha