مطلع الفجر فکری تربیتی کارگاہ کا اہتمام

IQNA

مطلع الفجر فکری تربیتی کارگاہ کا اہتمام

8:50 - June 13, 2016
خبر کا کوڈ: 3500975
بین الاقوامی گروپ: رمضان المبارک کے حوالے سے خواتین کے لیے فکری تربیتی کارگاہ دس سے ستائیس رمضان المبارک تک جامعہ ام الکتاب لاہور میں منعقد کیا جائے گا۔

مطلع الفجر فکری تربیتی کارگاہ کا اہتمام
ایکنا نیوز- جامعہ العروۃ الوثقی لاہور میں تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے زیر اہتمام 17  روزہ تعیلمی، تربیتی اور فکری ورکشاپ کا آغاز دس رمضان سے جامعہ ام الکتاب لاہور میں ہوگا۔

کارگاہ میں پاکستان کے طول و عرض سے نوجوان طالبات کی شرکت متوقع ہے، نوجوانوں کی آمد کے ، رجسٹریشن اور گروپوں کی تقسیم کیساتھ علامہ سید جواد نقوی کے افتتاحی خطاب کے بعد دروس کا سلسلہ شروع ہوگا۔

14  سال سے  25  سال کی عمر کی خواہران کے لیے رمضان المبارک میں منعقد ہونے والی کارگاہ میں پورے ملک سے آنے والی سینکڑوں طالبات  کو دینی، اجتماعی اور تعلیمی موضوعات پر علمائے کرام لیکچرز دیں گے۔

 کارگاہ میں ورزش اور تفریحی و جسمانی صحت کے لیے مختلف پروگرام بھی شامل ہیں۔ جامعہ میں نوجوانوں کی رہائش، طعام اور تربیت کا مثالی انتظام کیا گیا ہے۔
نظرات بینندگان
captcha