وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے فلوریڈا حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

IQNA

وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے فلوریڈا حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

13:47 - June 13, 2016
خبر کا کوڈ: 3500977
بین الاقوامی گروپ:امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر آرلینڈو کے نائٹ کلب میں حملے کی ذمہ داری وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے قبول کر لی ہے
وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے فلوریڈا حملے کی ذمہ داری قبول کرلی
ایکنا نیوز-مہر خبررساں ایجنسی نے جیو نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر آرلینڈو کے نائٹ کلب میں حملے کی ذمہ داری سعودی عرب سے منسلک وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے قبول کر لی ہے۔ اطلاعات کے مطابق داعش دہشت گرد تنظیم نے ویب سائٹ پر پیغام جاری کیاہے جس میں کہا ہے کہ آرلینڈو میں نائٹ کلب پر حملہ کرنے والا عمر متین داعش کا رکن  تھا۔ واضح رہے کہ امریکی ریاست فلوریڈا کے نائٹ کلب میں حملے کے باعث 50افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ 53سے زائد افراد زخمی ہیں جنہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ امریکی صدر نے واقعہ کو دہشت گردی اور نفرت پر مبنی قراردیا ہے۔
نظرات بینندگان
captcha