بین الاقوامی گروپ:پیرس میں ایک چاقو بردار شخص نے پولیس چیف اور اس کی اہلیہ کو قتل کردیا جبکہ ان کے ساتھ موجود بیٹے کو بچالیا گیا، سیکیورٹی اداروں کی جوابی کارروائی میں 25 سالہ حملہ آور بھی مارا گیا

ایکنا نیوز-ڈان نیوز -برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق شدت پسند تنظیم داعش کی نیوز ایجنسی اعماق میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ حملہ داعش کے ایک رکن نے کیا۔
فرانسیسی وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق حملہ آور نے پیرس کے قریب 42 سالہ پولیس کمانڈر کے پیٹ 9 بار چاقو گھسایا اور پھر اسے گھسیٹ کر گھر کے اندر لے گیا، جہاں کمانڈر کی اہلیہ اور 3 سالہ بیٹا بھی موجود تھے۔
حملہ آور سے مذاکرات ناکام ہونے کے بعد پولیس نے کارروائی شروع کی اور اسے کو ہلاک کردیا گیا،جب پولیس اہلکار گھر کے اندر داخل ہوئے تو پولیس کمانڈر کی اہلیہ بھی ہلاک ہوچکی تھیں۔