ایرانی حاجیوں کی عدم شرکت پر صھیونی خوش

IQNA

ایرانی حاجیوں کی عدم شرکت پر صھیونی خوش

8:07 - June 17, 2016
خبر کا کوڈ: 3500998
بین الاقوامی گروپ: سعودی حکام کے اقدام سے ایرانی حجاج کی عدم شرکت کی وجہ سے اس سال حج میں «مرگ بر اسرائیل» اور «مرگ بر آمریکا» کے نعرے نہ لگنے سے صھیونیوں نے خوشی کا اظھار کیا ہے

ایرانی حاجیوں کی عدم شرکت پر صھیونی خوش


ایکنا نیوز- العالم نیوز کے مطابق صھیونی تجزیہ نگار حزی سیمانتوف نے صھیونی چینل 10 سے گفتگو میں کہا : «اس سال ایرانی حجاج شرایط کی وجہ سے دیگر حاجیوں کے ہمراہ حج نہیں کرسکتے».

سیمانتوف کے مطابق «مرگ بر اسرائیل» اور «مرگ بر آمریکا» کے نعرے لگانے کی رسم ادا کرنے کی شرط بھی ایرانی حجاج کی عدم شرکت کی اہم وجہ ہے.


صھیونی تجزیہ نگار کا کہنا ہے: «سعودی حکام توقع ظاہر کررہے تھے کہ ایرانی حجاج نعرے نہ لگانے کی شرط مان جائیں گے مگر ایرانیوں نے شرط نہ مانا اور بیس سال کے بعد ایک بار پھر وہ حج سے محروم رہ گیے ہیں».


انکا کہنا تھا: «تہران اور مشہد میں سعودی قونصلیٹ پر مظاہرین کا دھاوا اور کشیدگی کی وجہ سے حج مسئلہ پیدا ہوا».

3507573

نظرات بینندگان
captcha