
ایکنا نیوز- الیکڑونک نیوز پیپر عکاظ، کے مطابق گیس و پیڑول کمپنی «برٹامینا» نے اعلان کیا ہے کہ جو ڈرائیور ایک پارے کی تلاوت کرے گا اسے مفت پیڑول انعام میں ملے گا ۔ کمپنی کے مطابق اس اقدام کا مقصد عوام کو قرآن کریم کی جانب مایل کرانا ہے.
اس پروگرام کے مطابق شہر کے پانچ مختلف پیٹرول پمپس پر واقع مساجد کے اندر ہر دن ڈرائیور حضرات تلاوت کرکے مفت پیٹرول حاصل کرسکتا ہے.
جکارتہ کے ایک ڈرائیورمویٹاواکر کا کہنا ہے: ہر روز میں آدھا گھنٹہ مسجد کے اندر ایک پارے کی تلاوت کرکے پروگرام میں شرکت کرتا ہوں.
اسکا کہنا ہے کہ اس طرح رمضان المبارک کے آخر میں ایک قرآن مجید مکمل ہوگا اور اسکا اجر مادی اجر سے بہت زیادہ اور قیمتی ہے
قابل ذکر ہے کہ ہر پارے کی تلاوت پر دو لیٹر پیٹرول دیا جاتا ہے.
ہر ڈرائیور فارم پر کرکے مسجد کے اندر جاکر ایک پارے کی تلاوت کرتا ہے اور اس موقع پر کسی نظارت کا اہتمام نہیں اور صرف اعتماد کی بناء پر اسے دو لٹر پیٹرول دیا جاتا ہے۔