عراقی وزیر اعظم نے فلوجہ کی آزادی کا اعلان کردیا

IQNA

عراقی وزیر اعظم نے فلوجہ کی آزادی کا اعلان کردیا

11:52 - June 18, 2016
خبر کا کوڈ: 3501008
بین الاقوامی گروپ:حیدر العبادی نے فلوجہ کے اسٹراٹیجک شہر کی آزادی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراقی فورسز نے اپنے وعدے پر عمل کردیا ہے اور ہم عنقریب موصل کو بھی دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کردیں گے۔
عراقی وزیر اعظم نے فلوجہ کی آزادی کا اعلان کردیا

ایکنا نیوز-مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے فلوجہ کے اسٹراٹیجک شہر کی آزادی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراقی فورسز نے اپنے وعدے پر عمل کردیا ہے اور ہم عنقریب موصل کو بھی دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کردیں گے۔

عراقی وزیر اعظم نے کہا کہ عراقی فورسز نے فلوجہ کو دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کردیا ہے۔ عراقی وزیر اعظم نے فلوجہ کی لڑائی شہید ہونے والے عراقی فوجیوں اور قبائل کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ  انھوں نے اپنے عزیز وطن کو ملکی اور غیر ملکی دہشت گردوں کے وطن سے آزاد کراکر تاریخ رقم کردی ہے۔

عراقی وزیر اعظم نے داعش دہشت گردوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کے لئے عراق میں کوئی جگہ نہیں ہے۔

نظرات بینندگان
captcha