پیمرا نے نجی ٹی وی پر رمضان ٹرانسمیشن کرنے والے حمزہ علی عباسی پر پابندی لگادی

IQNA

پیمرا نے نجی ٹی وی پر رمضان ٹرانسمیشن کرنے والے حمزہ علی عباسی پر پابندی لگادی

12:00 - June 18, 2016
خبر کا کوڈ: 3501009
بین الاقوامی گروپ:پیمرا کے مطابق مختلف چینلز پرد کھائی جانے والی رمضان نشریات کے حوالے سے شکایات موصول ہوئیں جس میں رمضان المبار ک کے مہینے کا تقدس پامال کرنے، متنازعہ ، فرقہ وارانہ اور متشدد گفتگو کے نشر ہونے پر سخت غم وغصے کااظہار کیا گیا
پیمرا نے نجی ٹی وی پر رمضان ٹرانسمیشن کرنے والے حمزہ علی عباسی پر پابندی لگادی

ایکنا نیوز- ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی(پیمرا) کا کہنا تھا کہ آج ٹی وی چینلز کو ہدایات جاری کی گئی تھیں کہ  رمضان المبارک کی نشریات کی پلاننگ کے دوران ضابطہ اخلاق کو مد نظر رکھا جائے اور یہ بات بخوبی واضح کی گئی تھی کہ خلاف ورزی کرنے والے چینل کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔

پیمرا نوٹی فکیشن کے مطابق مختلف چینلز پرد کھائی جانے والی رمضان نشریات کے حوالے سے  1133 شکایات موصول ہوئیں جس میں  رمضان المبار ک کے  مہینے کا تقدس پامال کرنے، متنازعہ ، فرقہ وارانہ اور متشدد گفتگو کے نشر ہونے پر سخت غم وغصے کااظہار کیا گیا جس کے بعد ناظرین کی دل آزاری اور شکایات کے پیش نظر دو نجی ٹی وی کے اینکرز حمزہ علی عباسی  اور شبیر ابوطالب پر فوری طور پر پابندی لگادی گئی ہے۔

پیمرا نے واضح کیا کہ حمزہ علی عباسی، شبیر ابوطالب اورکوکب نورانی اوکاڑوی نے کسی اورچینل پر بھی اس طرح کی متنازع گفتگو کی تو اس چینل کے پروگرام کو بھی بند کردیا جائے گا۔


نظرات بینندگان
captcha