عالمی یوم القدس نے مسئلہ فلسطین کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا

IQNA

عالمی یوم القدس نے مسئلہ فلسطین کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا

17:20 - June 19, 2016
خبر کا کوڈ: 3501018
بین الاقوامی گروپ: اسرائیل کیجانب جھکاؤ صرف فلسطین یا امتِ مسلمہ سے ہی نہیں بلکہ پوری انسانیت سے انحراف ہے، پروفیسر ڈاکٹر شکیل فاروقی

عالمی یوم القدس نے مسئلہ فلسطین کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیاایکنا نیوز- اسلام ٹائمز سے گفتگو میں جامعہ کراچی کے استاد پروفیسر ڈاکٹر شکیل فاروقی نے کہا کہ اس میں کوئی دو رائے ہو ہی نہیں سکتیں کہ فلسطین فلسطینیوں کا ہے اور فلسطین کا دفاع اسلام کا دفاع ہے، اس کے ساتھ ساتھ اسلام کا دفاع کرنے کیلئے اور اس سے مربوط کئی اور اہم محاذ ہیں، جن پر بھی توجہ دینا چاہیئے۔

پاکستانی تجزیہ نگار کا کہنا ہے کہ صیہونی اور غاصب ہونا کسی بھی حکومت کے ناجائز ہونے کیلئے کافی ہے اور صہیونی اسرائیل سمیت کسی بھی ناجائز طاقت کو فلسطین سمیت کسی بھی سرزمین کے ٹکڑے پر حاکم نہیں بنایا جا سکتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ صیہونی غاصب اسرائیلی حکومت سے تعلقات استوار نہیں کئے جاسکتے۔

پروفیسر ڈاکٹر شکیل فاروقی نے واضح کیا کہ عرب بادشاہوں ہی پر کیا موقوف، اکثر مسلم جمہوری حکومتوں کا بھی یہی رویہ ہے اور جن مسلم ممالک مں ڈکٹیٹرز قابض ہیں، وہ تو بے شک ہر قیمت پر اپنے اقتدار کا تحفظ ہی چاہتے ہیں۔

پروفیسر ڈاکٹر شکیل فاروقی نے عرب اسراییل تعلقات کے حوالے سے کہا : فلسطین کے مسائل کو نظر انداز کرتے ہوئے کسی بھی ملک کا خواہ وہ عرب ہو یا نہ ہو، مسلم ہو یا نہ ہو، اسرائیل کی جانب التفات، اسرائیل کی جانب جھکاؤ انتہائی قبیح عمل ہے اور صرف فلسطین یا امتِ مسلمہ سے ہی نہیں بلکہ پوری انسانت سے انحراف ہے۔
نظرات بینندگان
captcha