بین الاقوامی گروپ: اسرائیل کیجانب جھکاؤ صرف فلسطین یا امتِ مسلمہ سے ہی نہیں بلکہ پوری انسانیت سے انحراف ہے، پروفیسر ڈاکٹر شکیل فاروقی
ایکنا نیوز- اسلام ٹائمز سے گفتگو میں جامعہ کراچی کے استاد پروفیسر ڈاکٹر شکیل فاروقی نے کہا کہ اس میں کوئی دو رائے ہو ہی نہیں سکتیں کہ فلسطین فلسطینیوں کا ہے اور فلسطین کا دفاع اسلام کا دفاع ہے، اس کے ساتھ ساتھ اسلام کا دفاع کرنے کیلئے اور اس سے مربوط کئی اور اہم محاذ ہیں، جن پر بھی توجہ دینا چاہیئے۔